سعودی قیادت کی جمہوریہ گنی کے یوم آزادی پرمبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے مغربی افریقی ملک جمہوریہ گنی کے یوم آزادی پر گنی کے صدر کرنل ماما دی ڈومبیا کے نام الگ الگ پیغام میں یوم آزادی پرمبارک باد پیش کی ہے۔

شاہ سلمان کی طرف سے جاری تہینتی پیغام میں برادر جمہوریہ گنی کی حکومت اور عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور گنی کی قیادت کی صحت وسلامتی کے لیے دعا کی گئی ہے۔

دریں اثنا سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھی نیشنل کونسل آف دی ریلی فار ڈویلپمنٹ کے صدر کرنل مامادی ڈومبیا کومبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

عزت مآب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےبرادر جمہوریہ گنی کی حکومت اور عوام کو مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں