سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر سعودی عرب میں پروقار تقریب کا انعقاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی نمائشوں اور عجائب گھروں کی ذمہ دار ایجنسی نے لائبریریوں اور ثقافتی امور کی ایجنسی کے تعاون سے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا۔ تقریب میں ٹورسٹ گائیڈ جناب احمد بن سعد کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے سیاحت کے حوالے سے گفتگو بھی کی اور بتایا کہ سیاحت کے ساتھ ساتھ مہمان نوازی سعودی عرب کی روایات میں شامل ہے۔

Advertisement

اس تقریب میں نمائشوں اور عجائب گھروں کے امور کے انڈر سیکرٹری جنرل انجینیر ماہر بن منسی الزہرانی، اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے لائبریریز برائے ثقافتی امور، جناب فائز بن مرزوق المقاطی، اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے ثقافتی امور جناب سطام بن منیر المطرفی، جنرل منیجرز، ان کے معاونین اور محکموں کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

اس طرح کی تقریبات صدارت عامہ برائے امور حرمین کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کی دانشمندانہ ہدایات کے تحت ہوتی ہیں، تاکہ ثقافتی تجربے کو تقویت دی جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں