شاہ عبداللہ زم زم واٹرنگ کی نگراں کمیٹی کا ترقیاتی پروگراموں پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدرالشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کی صدارت میں شاہ عبداللہ زمزم واٹرنگ پروجیکٹ کی نگران کمیٹی نے منصوبے کے کام کے نظام کے ترقیاتی پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا۔ .

میٹنگ کے آغاز میں عزت مآب نے حاضرین کو خوش آمدید کہا اور پراجیکٹ سے مطلوبہ نتائج کے حصول پر زور دیا۔ کمیٹی نے متعدد ترقیاتی پروگراموں اور پراجیکٹ کے ورک سسٹم کے مطابق ان پر عمل درآمد کے لیے عملی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کارکردگی بہتر کرنے کے لیے کام پرمستقل توجہ دینے اور مسلسل کام کی اہمیت پر زور دیا اور مملکت کے وژن2030 کے اہداف کے حصول کے لیے کام جاری رکھنے پر زور دیا۔

السدیس نے اپنی گفتگو کے اختتام پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اس منصوبے میں ان کی دیکھ بھال اور دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں