ماہ صفر: حرمین شریفین میں 10 لاکھ 22 ہزار سے زیادہ افراد کو رضاکارانہ خدمات کی فراہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حرمین شریفین کے انتظامیہ نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی کہ حرمین شریفین میں رضاکاروں کی تعداد 143 تک پہنچ گئی، ان رضاکاروں میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں۔

رضاکاروں نے 23 ہزار 400 گھنٹے رضاکارانہ طور پر کام کیا۔ صفر کے دوران مقدس مساجد میں گاڑیوں پر لے جانے کی سروس سے 57 ہزار 160 افراد نے فائدہ اٹھایا۔ 6 لاکھ 58 ہزار 772 افراد نے مہمان نوازی کی خدمت حاصل کی۔ 61 ہزار 200 افراد کو پانی کی بوتلیں تحفہ میں دی گئیں۔ 86 افراد کو گرم مشروبات پیش کئے گئے، ایک لاکھ 38 ہزار 865 افراد رضاکارانہ فراہم کئے گئے طعام سے لطف اندوز ہوئے۔

900 زائرین کو چھتریاں فراہم کی گئیں۔ کالج اورادارے کی طلبہ نے ایک لاکھ 5 ہزار 600 افراد کو ناشتہ کرایا۔ صفر کے مہینے میں اس طرح ان رضاکارانہ خدمات سے فائدہ اٹھانے والے افراد کی تعداد 10لاکھ 22 ہزار 497 تک پہنچ گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں