ایشین ونٹر گیمز 2029 میں نیوم سٹی سعودیہ میں منعقد ہوں گی

سعودی عرب نے اس سلسلے میں نیلامی جیت لی ہے۔ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب 2029 کے لیے ایشین ونٹر گیمز کی نیلام میں حصہ لے کر اس کی میزبانی کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔ یہ گیمز سعودی عرب کے جدید ترین نیوم سٹی میں آج سے سات سال بعد منعقد ہوں گی۔

سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے منگل کے روز باضابطہ اعلان کیا ہے۔ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سعودی اولمپک کمیٹی صدر کے علاوہ اہم فورمز کے بھی ذمہ دار ہیں۔ وہ ان دنوں کمبوڈیا میں سعودی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جہاں اولپک کونسل آف ایشیا کی میٹنگ ہو رہی ہے۔

شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل نے ایک ٹویت کے ذریعے اعلان کیا ' سعودی قیادت اور ولی عہد شہزادہ کی مکمل سرپرستی میں ہم یہ فخر کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے ایشین ونٹر گیمز کی نیلامی جیت لی ہے۔ '

'اس طرح سعودی عرب مگربی ایشیا کا پہلا ملک ہو گا جس میں یہ گیمز 2029 میں منعقد ہوں گی۔ ' یہ اعلان نیوم سٹی کے چیف ایگزیکتو آفیسر نظمی النصر کی موجودگی میں کیا گیا ہے۔

نیوم سٹی کا حصہ تروجینا ساحلی علاقے عقبہ سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس کی اونچائی 1500 میٹر سے 2600 میٹر تک ہے۔ سعودی عرب میں سیاحتی اعتبار سے بڑی پیش رفت کا ذریعہ بنے گا ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں