ریاض عالمی کتاب میلہ نے 2 گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2022 نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے دو ریکارڈ اپنے نام کر لئے۔ ایک تو 7,000 سے زیادہ کتابوں پر مشتمل سب سے بڑا لفظ ’’ ترجم‘‘ بنایا۔ اور دوسرا دنیا کی سب سے بڑی پاپ اپ کتاب پیش کی گئی ۔

ادب، اشاعت و ترجمہ اتھارٹی نےگنیز ورلڈ ریکارڈ کے دو سرٹیفکیٹ حاصل کئے اس دوران سرکاری اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

کتابوں پر مشتمل سب سے بڑے لفظ کیلئے ’’ ترجم‘‘ کے لفظ کا انتخاب اس لئے کیا گیا تاکہ ترجمہ کی ملکوں اور تہذیبوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی اہمیت اجاگر کی جا سکے۔

جبکہ "سب سے بڑی پاپ اپ کتاب" کے ریکارڈ کو بچوں کی زندگیوں میں کتابوں کی اہمیت کی تصدیق کے لیے چنا گیا۔ یہ پاپ اپ کتاب "یونیسکو کی عالمی غیر محسوس ثقافتی ورثے کی فہرست کے عناصر میں سے ایک" سعودی نمائش کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ کتاب بچوں کو راغب کرنے والے پانچ پاپ اپ صفحات پر مشتمل ہے ۔ ان صفحات کو مصنفہ فاطمہ یعقوب خوجہ نے لکھا ہے اور مصورہ ندی عبدالعزیز الموسیٰ نے تیار کیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز بک میں ان دونوں ریکارڈز کا اندراج سعودی ادب، اشاعت اور ترجمہ اتھارٹی کے تناظر میں کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں