سیاحتی شعبے میں سعودیہ ، عرب ملکوں میں سب سے آگے

2022 میں 18 ملین سیاحوں کی آمد ہوئی ، ورلڈ ٹورسٹ آرگنائیزیشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کو عرب ممالک میں سیاحوں کی آمد اور تعداد کے اعتبار سے پہلا ملک قرار دیا گیا ہے۔ یہ بات ورلڈ ٹورسٹ آرگنائزیشن کی طرف سے 2022 سے متعلق جاری کردہ اعداو شمار میں بتائی گئی ہے۔

ڈبلیو ٹی او کے مطابق 18 ملین سیاحوں سال 2022 کے دوران سعود عرب کا رخ کیا۔ جو کسی بھی دوسرے عرب میں آنے والے سیاحوں کی تعداد سے زیادہ بلکہ بہت زیادہ ہے۔ ڈبلیو ٹی او کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دوسرا عرب ملک جہاں سیاحوں کی آمد و رفت زیادہ رہی وہ متحدہ عرب امارات ہے۔

امارات کا وزٹ کرنےوالے سیاحوں کی تعداد 14،8 ملین رہی ۔ جو سعودی عرب کے مقابلے میں 3،2 ملین کم تعداد ہے۔

تیسرے نمبر ورلڈ ٹورسٹ آرگنائزیشن نے مراکشی کو دکھا ہے جہاں سیاحوں کی آمد 11 ملین رہی۔ جبکہ شام اس ناطے چوتھے نمبر پر آیا جس میں سیاحوں کی آمد کی تعداد 8،5 ملین رہی ۔

سیاحت سے متعلق اس عالمی ادارے نے تیونس کو 5،7 ملین سیاحوں کے ساتھ پانچویں اور مصر 5،2 ملین سیاحوں کی امد کی بنیاد پر چھٹے نمبر رہا ہے۔

بقیہ عرب ممالک جن کے حوالے سے ڈبلیو ٹی او نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں ان میں بالترتیب بحرین 4،3 ملین، اردن 3،5 ملین ، قطر 2،9 ملین اور اومان 2،3 ملین سیاحوں کے ساتھ نمایاں رہا۔

سیاحت کے ان ٹاپ 10 ملکوں کے بعد الجیریا میں2 ملین ساحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی، لبنان میں 1،6 ملین سیاح آئے، عراق میں 1،5 ملین ، یمن میں 1ملین ، سوڈان میں آٹھ لاکھ اور فلسطین میں چار لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی۔ سب سے کم سیاحوں کی تعداد کویت میں آئی۔ جہاں 203000 سیاحوں کی آمد ہوئی۔

واضح رہے سیاحت کو سعودی عرب نے اپنے ویژن 2030 میں بھی اہم ترین ترجیح کے طور پر قرار دیا ہے۔ سعودی ویژن کے مطابق اس کا آئندہ سالانہ ہدف 100 ملین سیاحوں کی میزبانی ہو گا۔

اس سلسلے میں سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے نیا منظور کردہ قانون قیادت سیاحت اور ویژن 2030 کے مطابق ہے۔ نئے قانون کے تحت مختلف شعبوں میں تجارت کو خصوصی لائسنس دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا سعودی جی ڈی پی میں سیاحت سے ہونے والی آمدنی کا اہم حصہ ہو گا۔ اس کے لیے مختلف منصوبے ترتیب دیے گئے ہیں۔ نیوم سٹی کا قیام اس سلسلے میں اہم ترین ثابت ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں