’سعودی عرب کی نئی ایجاد جس کی مدد سے بہرے پن کا شکار افراد قومی ترانہ سن سکیں گے‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شاہ سلمان سینٹر فار ڈیس ایبلٹی ریسرچ نے سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (SRMG) کے ساتھ شراکت کے تحت اپنی نوعیت کی جدید اور منفرد سائونڈ آف سائنس کےنام سے ایجاد کی ہےجو کہ سماعت سے محروم افراد (بہرےپن کے شکار) لوگوں کو "سعودی قومی ترانے" کو چھونے اور محسوس کرنے کے قابل بنانے میں مدد دے گی۔ سماعت سےمحروم کوئی بھی شخص اس آلے کی ارتعاش سے پیدا ہونے والی تحریک سے قومی ترانے کو سن سکے گا۔

اس تناظر میں شاہ سلمان سینٹر فار ڈیس ایبلٹی ریسرچ کے تکنیکی امور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بدر الھجھوج نے وضاحت کی کہ وائس آف سائنس اقدام مرکز اور ’ایس آر ایم جی‘ کے درمیان مشترکہ اقدامات کا حصہ ہے۔

یہ پیش رفت ’ایس آر ایم جی‘ کے شاہ سلمان ڈیس ایبلٹی ریسرچ سینٹر کے بانی رکن ہونے کے ناطے میڈیا اور اشتہاری مواد کی اشاعتوں میں نتیجہ خیز اور مسلسل تعاون کا ثمر ہے۔ ’ایس آر ایم جی‘ مرکز کی سرگرمیاں اور پروگرام جن کا مقصد معذور افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے اس باوقار کامیابی کے لیے تمام ملازمین کا شکریہ اد کیا اور اس میں حصہ لینے والے ماہرین کی کاوش کی تعریف کی جو دونوں فریقوں کے درمیان مشترکہ کامیابی کے ثمرات میں سے ایک ہے۔

ایجادی سرگرمیاں

سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ SRMG کے چیف آپریٹنگ آفیسر صالح الدویس نے مرکز کے ساتھ مشترکہ اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی ذمہ داری اور کمیونٹی کی شرکت کے بارے میں گروپ کی دلچسپی سے پیدا ہونے والے اس اقدام کا مقصد جسے SRMG لیبز میں بنایا گیا تھا، گروپ کے اختراعی سرگرمیوں کا ایک ستون قائم کرنا ہےجسے لندن میں Cute Circuit Tech نے نافذ کیا ہے۔

تاکہ ایک منفرد اور مسلسل تجربہ فراہم کیا جا سکے جو سماعت سے محروم شہریوں (بہروں) کو سعودی قومی ترانہ بجانے اور سننے کے قابل بنانے میں مدد دے۔ یہ اقدام گروپ کے اسٹریٹجک تبدیلی، توسیع اور ترقی کے منصوبے کے فریم ورک کے اندر آتا ہے، جس کا مقصد کارپوریٹ اور سماجی ذمہ داری سمیت متعدد شعبوں میں تخلیقی صلاحیتوں اور اختراع کے راستوں کو فعال کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں