سعودی عرب میں چارلاکھ ریال کی جعلی کرنسی برآمد، چار ملزمان گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کی پولیس نے جعلی کرنسی کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر تقریبا چار لاکھ ریال مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ چاروں ملزمان مقامی شہری بتائے جاتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نہ صرف جعلی کرنسی میں لین دین کررہے تھے بلکہ وہ دکانوں سے ان جعلی نوٹوں سے مختلف اشیا کی خریداری کی بھی کوشش کررہے تھے۔

ریاض پولیس نے کہا کہ مشتبہ افراد نے اپنی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے ریاض شہر میں دو رہائشی یونٹوں کو ہیڈ کوارٹر کے طور پر لیا تھا۔ انہیں 398,500 جعلی ریال کی رقم اور ایک مسروقہ گاڑی (جسے برآمد کیا گیا) کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں حالیہ ایام میں جعلی کرنسی کی متعدد دیگر وارداتیں بھی پکڑی گئی ہیں۔

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں