ورلڈ کپ قریب آنے لگا ، قطر میں شائقین کے لیے کمرے فی ال حال دستیاب ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اگلے ماہ سے قطر میں متوقع ورلڈ کپ کے آغاز میں پچاس سے بھی کم دن رہ گئے ہیں، اس کے باوجود میں ابھی بھی میزبان ملک کے ہوٹلوں میں رہائشی کمرے دستیاب ہیں۔

ایسے شائقین بھی ہیں جو کمروں کی بکنگ کے لیے آخری وقت کے منظر ہیں۔ کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں کروز شپ ہوٹلوں ، لگژری ہوٹلوں اور شائقین کے لیے بطور خاص بنائے گئے دیہات میں جگہ مل جائے گی۔

ورلڈ کپ کے منتظمین کی ویب سائٹ کے مطابق اب بھی محدود تعداد میں کمرے دستیاب ہیں۔ امکانی طور پر یہ دستیابی ورلڈ کپ کے ابتدائی دنوں تک جاری رہے گی۔

قطر کی سپریم کمیٹی نے اس سے پہلے کھلاڑی ٹیموں اور ان کے منتظمین ، مہمانوں ، سپانسرز اور شاہی مہمانوں کے علاوہ حکام کے لیے ترجیحا کمرے دستیاب رکھنے کی حکمت عمل بنائی تھی۔

اس ترجیح میں وہ شائقین بھی شامل تھے جو میزبانی والے پیکج کا حصہ بننے کے خواشمند ہوں گے۔ لیکن اب جبکہ ورلڈ کپ قریب آرہا ہے تو متعدد کمروں کی دستیابی کی اطلاعات موجود ہیں۔ تاہم منتظمین کا خیال ہے یہ دتیابی اکتوبر کے آغاز تک ہی رہے گی۔

انہی سطور میں اس سے پہلے رپورٹ کیا جا چکا ہے قطر میں تین نئے فائیو ستار ہوٹلوں کی تیاری ہے۔ تاکہ دنیا کے سب سے بڑے ورلڈ کپ کے موقع پر رہائشی سہولیات میں آسانی رہے۔

اب تک مختلف ہوٹلوں میں ایک رات کے قیام کا کرایہ 160 امریکی ڈالر سے لے کر 700 امریکی ڈالر تک سامنے آیا ہے ، مگر اہم بات یہ ہے کہ یہ ہوٹل اپنے ہاں کمروں کی محدود دستیابی کی بات کررہے ہیں۔

شائقین کے لیے بطور خاص تیار کیے گئے دیہات میں بھی رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ شائقین کے دیہات دوحہ کے مضافات میں ہیں۔ ان تک رسائی کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب ہے۔ ان دیہات میں کیمپنگ کے انداز کی رہائش کی سہولت بطور کاص ہے، ہر طرح کے کھانوں کی فراہمی بھی ممکن رہے گی۔ ان کے علاوہ بھی شائقین کی رہائش کے لیے کئی قسم کی آپشنز موجود ہیں۔ تاہم اب ورلڈ کپ کے انعقاد میں کم دن باقی رہ گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں