بزرگ خاتون کو سڑک پار کرانے پر سعودی نوجوان کی سوشل میڈیا پر پذیرائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو سعودی شہریوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل گئی۔ اس ویڈیو کی خاص بات اس میں موجود سعودی نوجوان کی ہمدردی کا جذبہ ہے۔ بڑوں کی تکریم کے جذبہ سے لبریز اس نوجوان نے جس بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک بزرگ خاتون کو سڑک عبور کرائی اس پر اسے خوب داد دی گئی ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے سعودی نوجوان کی بزرگ خاتون کی سڑک پار کرنے میں مدد کرنے کو سراہا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نوجوان نے بزرگ خاتون کو سڑک عبور کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے سڑک کے درمیان میں جاکر گاڑیوں کو روکا اور خاتون نے آسانی سے سڑک عبور کرلی۔

سماجی ماہر حسن بصفر نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بوڑھوں کے ساتھ نوجوان کا برتاؤ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ یہ نوجوان اخلاق کے لحاظ سے بہادر ہے اور یہ رویہ ہمارے سعودی معاشرے کے اخلاقیات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص دوسروں کی مدد کرتا ہے وہ بہت خوشی اور مثبت توانائی محسوس کرتا ہے کیونکہ وہ ایک انسان کے طور پر اپنی قدر کو محسوس کرتا ہے۔ اس کی شدید خواہش ہوتی ہے کہ وہ اچھا کام کرنے کے لیے رہنما بن جائے اور نیکیوں میں دوسروں سے ممتاز ہوجائے۔

انہوں نے کہا دوسروں کی مدد کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اعلی اخلاقی اقدار میں معاشرے میں اعلیٰ تصورات اور مثبت اقدار اور محبت اور تعاون کے جذبے کو پھیلانا بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں