سوشل میڈیا پر پرمٹ کے بغیر اشتہارات، 220 خلاف ورزیاں ریکارڈ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں جنرل کمیشن فار آڈیو ویژول میڈیا نے کہا ہے کہ ’143 افراد نے پرمٹ کے بغیر اشتہارات دیے۔ 220 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں‘۔

تفصیلات کے مطابق جنرل کمیشن فار آڈیو ویژول میڈیا نے اشتہار پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کے لیے طلب کیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے تجارتی اداروں کے کیسز متعلقہ ادارے کو بھیجے گئے ہیں۔

جنرل کمیشن فار آڈیو ویژول میڈیا نے دیگر اداروں سے کہا ہے کہ ’وہ پرمٹ کے بغیر کسی بھی شخص یا ادارے سے اشتہار کا لین دین نہ کریں‘۔

جنرل کمیشن نے انتباہ کیا کہ ’اشتہار قوانین و ضوابط کی پابندی کرانے کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔ سماجی رابطہ وسائل پر نظر رکھے ہوئے ہیں جو بھی اشتہار قوانین وضوابط کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ صارفین کے حقوق کا تحفظ اور گمراہ کن اشتہارات کا سدباب جاری رکھیں گے‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں