ورکنگ ویمن کا نفقہ ختم کرنے کی خبر میں صداقت نہیں: سعودی عدالتی ذرائع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے عدالتی ذرائع نے کہا ہےکہ کام کرنے والی خواتین کا نفقہ شوہر کے ذمہ سے ختم کرنے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

عدالتی ذرائع نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایسی اطلاعات کی یکسر نفی کردی ہے ۔ سوشل میڈیا پر کام کرنے والی خواتین کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ ان کا نفقہ شوہر کے ذمہ سے ختم کردیا گیا ہے۔

عدالتی ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ موجودہ نظام خواتین کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے ۔ خواتین اور دوسرے فریق کے لیے مختلف حالات اور شرائط کو مد نظر رکھ کر ہی نظام بنایا جاتا ہے۔ اور خاتون چاہے کمائی کے قابل ہو اور کماتی ہو تو بھی اس کی کفالت اس کے شوہر کے ذمہ ہی واجب ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں