’درعیہ سیزن‘ کا آغاز کب ہوگا اور اس میں کون کون سی نمایاں سرگرمیاں ہوں گی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے تاریخی مقام درعیہ میں ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کے دوسرے سیزن کا آغاز رواں ماہ ہو رہا ہے۔ "درعیہ سیزن 2022"کے دوسرے ایڈیشن کا آغازجمعرات 20 اکتوبر کو ہوگا اور 22 فروری 2023 تک جاری رہے گا۔ اس سیزن میں کھیلوں کے بہت سے بین الاقوامی ٹورنامنٹس اور مختلف تفریحی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ ان پروگرامات میں اندرون اور بیرون ملک سے لوگ شرکت کریں گے تاکہ الدرعیہ کو مملکت میں عالمی معیار کے سیاحتی مقام اور سیاحوں کی منزل قرار دیا جا سکے۔

"درعیہ سیزن 2022" کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس سیزن کا آغازافتتاحی تقریب سے ہوگا جس کے دوران ٹورنامنٹس اور ایونٹس کے ایک پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔ شائقین کے لیے یہ سرگرمیاں چا ماہ جاری رہیں گی۔

اس موقع پر درعیہ سیزن کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے کہا کہ "ہم تاریخی شہر میں درعیہ سیزن 2022 کے آغاز پربہت خوش ہیں، جو ایک عظیم تاریخی ورثہ اور عظیم ورثے کا حامل ہے۔ یہ علاقہ جغرافیائی اہمیت کے اعتبار سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس و ثقافت ’یونیسکو‘ کی عالمی شہری ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل مقامات میں سے ایک ہے۔ درعیہ سیزن کے انعقاد کا مقصد اس علاقے کی تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ درعیہ میں کھیلوں کے مقابلوں کے کامیاب انعقاد، فارمولا ’ای ریس‘ اور ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کی میزبانی اہم ترین کامیابیاں ہیں۔

درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی گروپ کے سی ای اوجیری انزیریلو نےزور دے کر کہا کہ درعیہ مختلف شعبوں میں تمام علاقائی اور بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کے لیے ایک موزوں مقام ہے۔

"درعیہ سیزن 2022" مملکت کے 2030 کے ترقیاتی اور معاشی اہداف کے حصول میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے، تفریح، کھیل، سیاحت اور ثقافت کے تمام شعبوں میں ایونٹس سیکٹر کو ترقی دےگا اور پرکشش ایونٹس فراہم کر کے ملک کی خوشحالی،قومی معیشت اور معاشرے کی ترقی اور بہبود میں اہم کردار ادا کرےگا۔

تاریخی درعیہ نے سعودی شائقین اور سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں بہت سے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کرکے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ متعدد بین الاقوامی ثقافتی، تفریحی اور سیاحتی تقریبات کے انعقاد میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں