امریکا:لبنان اوراسرائیل کے درمیان ’تاریخی‘ سرحدی معاہدے کا خیرمقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

بائیڈن انتظامیہ نے منگل کے روز لبنان اور اسرائیل کے درمیان برسوں سے جاری سمندری سرحدی تنازع کوطے کرنے کے معاہدے کو سراہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک سینیر عہدہ دار نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’آج،فی الواقع امریکا کی مہینوں کی ثالثی کے بعد اسرائیلی حکومت اور لبنانی حکومت نے باضابطہ طور پراپنے سمندری سرحدی تنازع کو ختم کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان مستقل سمندری سرحد قائم کرنے پراتفاق کیا ہے‘‘۔

اس عہدہ دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’اس (معاہدے) کی اہمیت یہ ہے کہ دونوں فریقوں کووہ چیزمل جائے جو ان کے لیے واقعی انتہائی اہم ہے‘‘۔

اس عہدہ دار نے مزید کہا: "یہ معاہدہ متعدد وجوہات کی بناء پرتاریخی ہے۔ ایک یہ کہ یہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان باضابطہ معاہدے کے ذریعے سرحد کی پہلی حد بندی ہے۔ یہ اسرائیل کو تحفظ مہیا کرتا ہے، لبنان کو معاشی مواقع اورامید فراہم کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لبنان کے پانیوں میں جلد ہی رِگیں ہوں گی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہوگی۔

ایک ہفتہ سے بھی کم عرصہ قبل ایسا لگتا تھا کہ یہ معاہدہ ایک بارپھر تعطل کا شکار ہوجائے گا لیکن امریکی صدر کے خصوصی رابطہ کار آموس ہوچسٹین کی سربراہی میں سفارتی کوششوں کے نتیجے میں لبنان اور اسرائیل حتمی سمجھوتے تک پہنچ گئے ہیں۔

پیر کی شب ہوچسٹین نے لبنان کو معاہدے کا حتمی مسودہ پیش کیا تھا۔اس میں بیروت کے مطالبے کے مطابق نظرثانی کی گئی تھی اوراسرائیلی تحفظات پر سمجھوتے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

لبنانی اوراسرائیلی حکام نے امریکا کے پیش کردہ حتمی مسودے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اب اسے دونوں ملکوں کے دارالحکومتوں میں حکومتی منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔

دریں اثناء ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے اسرائیل کودھمکی دی ہے کہ اگر اس نے لبنان کے ساتھ معاہدہ کرنے سے پہلے کریش گیس رگ میں کھوج شروع کی تو وہ اس پر حملہ کردے گی لیکن اس نے خود موجودہ معاہدے کی مخالفت نہیں کی ہے۔

گذشتہ چندروز میں لندن میں قائم انرجی گروپ انرجیئن نے ایک ٹیسٹ کے حصے کے طور پرکریش میں گیس نکالنا شروع کردی تھی۔ہوچسٹین کی فون کالزسے واقف ایک ذریعے کے مطابق،امریکی سفارت کار نے جمعہ کی رات لبنانی حکام سے گفتگو کی تھی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ صرف ایک ٹیسٹ تھا،گیس نکالنے کا عمل نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں