اماراتی چاند گاڑی نومبر میں چاند کے سفر پر روانگی کیلیے تیار

روانگی سے پہلے کے تمام آزمائشی مراحل کامیابی سے مکمل ۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اماراتی چاند گاڑی چاند تک پہنچنے کے لیے خلائی سفر سے پہلے کے تمام امتحان سے کامیابی کے پاس کر لیے ہیں۔ ان تمام ٹیسٹوں سے گزرنے کے بعد اب یہ چاند گاڑی خلائی سفر کے قریب تر ہو گئی ہے۔

امکانی طور پر امارات کا پہلا خلائی مشن اگلے ماہ اپنے خلائی سفر پر روانہ ہو گا اور امارات کے حوالے سے سائنسی و خلائی میدان میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گی۔

یہ چاند گاڑی امارات کی چاند پر جانے والے مشن کا اہم حصہ ہے جو دس کلو گرام وزنی روبورٹک ایکسپلورر کو چاند پر اتارے گی۔ جو وہاں کی تصاویر لے کر واپس بھجے گا۔ نیز چاند کی سطح کے بارے میں ڈیٹا بھیجے گا اور چاند کی مٹی تک پہنچے گا۔ اسے امارات کے انجنئیروں محمد بن راشد سپیس سنٹر کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔

اس اماراتی چاند گاڑی کو چاند پر بھیجا جائے گا۔ یہ اماراتی خلائی مشن امکانی طور پر فلوریڈا کی خلائی رسد گاہ سے روانہ ہو گا۔ یہ محمد بن راشد سپیس سنٹر کے ڈائریکٹر جنرل بات سلیم المری نے بتائی ہے۔ انہون نے بتایا کہ ' اس مقصد کے لیے ایک ٹیم انتھک انداز میں کام کر رہی ہے تاکہ راشد چاند گاڑی کو سپیس ایکس فالکن 9 راکٹوں کی مدد سے خلا کے لیے روانہ کر سکے۔

انہوں نے کہا ' یہ مشن امارات کی خلائی شعبے میں سائنسی ترقی کی ایک بڑی حقیقت ہو گی۔ جس کے بعد نئی دریافتوں کا جذبہ آگے بڑھے گا۔'

امارات کی اس پہلی چاند گاڑی کو پچھلے چار مہینوں میں مختلف اہم مراحل سے گذرنا پڑا ہے۔ ان میں جائزوں کے لانچ کے آزمائشی مرحلوں سے ، کروز سے متعلق مراحل، چاند پر امکانی لینڈنگ سے متعلق جانچ کی مراحل شامل تھے۔

لیبارٹری میں چاند گاڑی کی پرواز کی آزمائش کے تجربات بھی مکمل ہو چکے ہیں اور اس میں استعمال ہونے والی ہر طرح کی مشینیری کو بھی مختلف آزمائشوں سے گزارا جا چکا ہے۔

اب امارات کا یہ پہلا خلائی مشن راشد خلائی مرکز کی چاند گاڑی سمیت ہر قسم کے ضروری اور تفصیلی ہی نہیں جزئیاتی آزمائشوں سے بھی گزر کر اگلے ماہ حتمی پرواز کے لیے تیار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں