امارات کی ویزا پالیسی تبدیل: سیاحوں کو ویزا بھی ملے گا اور توسیع بھی

18 سال سے کم عمر کی بچیاں والدین کے ساتھ آنے کی صورت میں ویزا لے سکیں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

متحدہ عرب امارات نے اپنی ویزا کی پالیسی اور قواعد میں تبدیلی کرتے ہوئے ہر قسم کے ویزوں کو مزید 60 دن کے لیے توسیع دینا ممکن بنا لیا ہے۔ نئے ویزا قواعد 3 اکتوبر سے رو بعمل ہوئے ہیں۔

اب امارات میں چھٹیاں گزارنے کے لیے آنے والے 60 دن کے لیے قیام کر سکیں گے۔ تمام ویزوں کی قابل عمل مدت ویزا لگنے کے بعد اس دن سے شروع ہوگی جب کوئی سیاح امارات میں داخل ہو گا۔ ویزا کی مدت کا اطلاق تاریخ اجرا سے نہیں ہو گا۔

ویزا پالیسی میں یہ تبدیلی ماہ اپریل میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں سیاحوں کے لیے خصوصی ویزے کا نظام موجود نہ تھا۔ صرف وزٹ ویزے کے نام پر 30 دن ، 60 دن اور 90 دن کا ویزا جاری کیا جاتا تھا۔ یہ لوگ عام طور پر اپنے رشتہ داروں، دوستوں سے ملنے کے لیے ایک سے تین ماہ کے ویزے پر امارات آتے تھے۔

اب تبدیلی کرتے ہوئے تمام انٹریز کے بعد یک بار کی انٹریز کے بعد بھی اور بار بار انٹری کے ساتھ بھی یہ سہولت ہو گی کہ ویزا 60 دن کے لیے مزید تجدید پا سکے گا۔

اس بارے میں گولڈن ٹیلنٹ ٹورزم ایجنسی کے مینجر روشن ڈیوس نے بتایا 'نئی تبدیلوں سے سیاحوں کے لیے آسانی پیدا کر دی گئی ہے۔ اب سیاح حضرات مزید وقت کے لیے قیام کر سکیں گے۔ صرف پچھلے چار دنوں میں ہمیں 50 سے زائد درخواستیں سیاحتی ویزے کے اجرا کے لیے موصول ہوئی ہیں۔'

سیاحتی ویزا کون لے سکتا ہے؟

جو لوگ امارات پہنچنے پر ویزا لینے کا استحقاق نہیں رکھتے ہیں یا ویزا کے بغیر امارات میں داخلے کا حق نہیں رکھتے ہیں وہ سیاحتی ویزے کے لیے درخواست کر سکتے ہیں۔

واضح رہے 69 ممالک کے شہری امارات پہنچنے پر بھی فوری ویزے کے حصول کا حق رکھتے ہیں۔ تاہم 18 سال سے کم عمر کی بچیوں کو سیاحتی ویزے کا حق حاصل نہیں ہے۔ الا یہ کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ امارات آنا چاہتی ہوں ۔

ان ملکوں سے آنے والے کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ ان کے شہری امارات کے ائیر پورٹ پر اتریں اور ویزا لیں، وہ کسی ٹریول ایجنسی یا اس ائیر لائن کے توسط سے جس پر آنا چاہتے ہیں، سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

سیاحوں کے لیے ویزے کے اخراجات؟

اس بارے میں روشن ڈیوس نے کہا ' ساٹھ دنوں کے ویزے کے لیے 550 سے 600 درہم کے درمیان اخراجات ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر ایک ماہ، یا دو ماہ یا تین ماہ کے لیے ویزا فیس 350 درہم سے 750 درہم تک فیس ہے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں