سعودی عرب میں تفریحی فیسٹول ریاض سیزن 2022 کا اعلان

سیزن کو ’’ خیالوں سے بالا تر‘‘ کا نام دیا گیا، 21 اکتوبر کو شروع ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی برائے تفریح کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ نے بدھ کے روز ریاض سیزن 2022 کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ "خیالات سے بالاتر" کے نعرے کے تحت یہ سیزن 21 اکتوبر کو ایک بین الاقوامی کنسرٹ کے ساتھ شروع ہوگا۔ جس میں کینیڈین کمپنی Cirque du Soleil کا شو بھی شامل ہے۔

ترکی بن عبد المحسن نے وضاحت کی کہ نئے سیزن میں 15 علاقے شامل ہیں، جن میں سے ہر ایک ایک خاص تفریحی کردار سے متصف ہے۔ سب سے نمایاں "بولیورڈ ورلڈ" کا علاقہ ہے جس میں دنیا بھر کے متعدد ممالک کی ثقافتیں اور ماحول شامل ہیں۔ امریکہ، فرانس، یونان، بھارت، چین، سپین اور جاپان، مراکش، میکسیکو اور اٹلی جیسے ممالک ریستورانوں، بازاروں اور فنون کے ذریعے اپنے تجربات پیش کریں گے۔

بلیوارڈ ورلڈ ایریا ریاض سیزن 2022 میں پہلی مرتبہ شامل ہو رہا ہے۔ اس میں دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل بھی شامل ہے، جہاں زائرین ریاض شہر میں پہلی بار آبدوزوں کی سواری سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہاں مزید متعدد خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان تقریبات میں کامبیٹ ولیج اور سپر ہیرو ولیج سے لطف اٹھایا جائے گا۔ دنیا کے سب سے بڑے سفیر کا تجربہ ہوگا، ایک کیبل کار کی سہولت ہوگی جو علاقے اور اس کے پڑوس ’’دی بلیوارڈ ریاض سٹی‘‘ کے درمیان ہرگھنٹے 3 ہزار افراد کی نقل و حمل کرے گی۔

"ریاض سٹی بلیوارڈ" گزشتہ سیزن میں بھی شامل تھا۔ اس سال اس میں بہت سی پیشرفت کی گئی ہے ۔ خاص طور پر 12 نئے ریستوران اور کیفے بنائے گئے، 25 عرب اور بین الاقوامی ڈرامے پیش کئے جا رہے، ان ڈراموں میں 7 سعودی ڈرامے بھی شامل ہیں۔

الشیخ ترکی نے مزید بتایا کہ "ونٹر ونڈر لینڈ" اس سال 5 نئے گیمز اور مختلف تجربات کے ساتھ واپس آئے گا۔ یہ تجربات دارالحکومت ریاض کے رہائشیوں اور سیاحوں کو نئے آپشنز تلاش کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اسی طرح "مرابہ" کے علاقے میں 8 بین الاقوامی ریستوراں ہیں ۔ "ریاض سکائی" کا علاقہ کھانے کے لیے کلاؤڈ ہیگنگ لاؤنجز پیش کر رہا ہے ۔ یہاں مشروبات اور کھانوں کی مخصوص اقسام پیس کی جائیں گی۔

سیزن میں خاندانوں، بچوں اور اکیلے آئے افراد کے لیے کئی نمائشیں پیش کی جائیں گی۔ ان نمائشوں میں کھلونا میلہ، ورکشاپس، میں عرب ہوں، پرفیوم، کاریں، موبائل فونز اور بلیک ہیٹ شامل ہیں۔

سیزن اس سال اپنی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر ’’ ریاض چڑیا گھر‘‘ بھی متعارف کرا رہا ہے۔

یہ ایک نمایاں ترین بین الاقوامی چڑیا گھر ہے جس میں 190 قسموں کے 1,300 سے زیادہ جانور ہیں۔

سفارتی کالونی کے دو علاقوں ’’چھوٹا ریاض‘‘ اور ’’ذا جروفز‘‘ میں بھی کئی حیران کن چیزیں موجود ہیں۔

مرسول پارک میں ’’وان ویسٹ فال ‘‘ میرا ڈونا کے کھلاڑیوں کی نمائش ہوگی۔ انگلش کلب نیو کیسل کے لیے بھی ایک نمائش ہوگی۔

خیالاتی پارک بھی ایک جاندار تفریحی مقام ہے جو ریاض کے مغرب میں الرحاب ضلع میں ہوتا ہے۔

اس سیزن میں کھیلوں کے مقابلوں کا ایک گروپ بھی شامل ہے جیسے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای، ریاض سیزن کپ ہے ، Cirque du Soleil کے بین الاقوامی شوز، اور 65 دن کی آتش بازی کی سرگرمیاں بھی موجود ہوں گی۔

الشیخ ترکی نے بتایا سیزن کے دوران بہت سے فری علاقوں کابھی بتایا ۔ فری سروسز والے ان علاقوں میں "السویدی گارڈن"، "زمان ولیج" اور "الزال مارکیٹ" شامل ہیں۔

انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا مملکت میں تفریحی شعبے کے لیے بھرپور تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے 2022 کا ریاض سیزن سسپنس اور جدیدیت کا ایک خصوصی مرکب فراہم کر رہا ہے۔ جو دارالحکومت ریاض کو ایک اہم انکیوبیٹر، ایک ترجیحی منزل اور ایک محرک جگہ بناتا ہے جو مقامی اور بین الاقوامی تخیل سے بالاتر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں