مسجد حرام میں قرآن مجید کے اڑھائی لاکھ نسخے موجود،10ہزارنسخوں کا60 زبانوں میں ترجمہ

العربیہ ڈاٹ نیٹ - حامد القرشی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ارشاد و رہنمائی کی مرکزی ایجنسی کے زیر تحت مسجد حرام میں قرآن مجید کے امور کے شعبہ کے تحت مسجد حرام میں قرآن کریم کے نسخوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ زائرین کو تلاوت کلام پاک کی سہولت دینے کیلئے قرآن کریم کے اڑھائی لاکھ نسخے رکھے گئے ہیں۔ شعبہ مصاحف ان نسخوں کا منظم کرتا، ان کو ترتیب سے رکھنے کا انتظام کرتا ہے۔ بصارت میں محروم افراد کیلئے قرآن کریم کی ’’ بریل‘‘ کا انتظام کیا گیا ہے۔

محکمہ امور قرآن کے ڈائریکٹر حمزہ بن ابراہیم السلمی نے بتایا کہ ہمارا شعبہ قرآن مجید کی الماریوں کو صاف کرنے، نسخوں کے معائنے اور ترتیب دینے کے لیے کام کرتا ہے۔ ہم یقینی بناتے ہیں کہ قرآنی نسخوں سے متعلق تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ کنگ فہد کمپلیکس کے مطبوعہ ایڈیشن کے علاوہ الماریوں میں رکھے گئے باقی تمام ایڈیشن کو اٹھا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسحد حرام میں کنگ فہد کمپلیس کے تازہ ترین ایڈیشن کے اڑھائی لاکھ قرآن عظیم کے نسخے رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 60 زبانوں میں 10 ہزار نسخے فراہم کیلئے گئے۔ مزید برآں نابینا افراد کیلئے 200 خصوصی نسخے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا یہ سب اقدامات مرکزی ادارہ برائے رہنمائی و ارشاد کی طرف سے مسجد حرام میں خدمات کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں