ورلڈ کپ کی ٹیمیں تیاری پر توجہ دیں قطر میں مزدوروں کے حالات کار پر نہیں: ناصر الخاطر

تنقید کو نسل پرستانہ سمجھا جائے گا، انگلش اور ویلش ٹیمیں تنقید سے گریز کریں: ورلڈ کپ سربراہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ورلڈ کپ کے سربراہ نے فٹ بال ٹیموں بالخصوص انگلش اور ویلش ٹیموں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فٹ بال کا یہ سب سے بڑا ایونٹ سیاست کاری کے لیے نہیں ہے۔ اس لیے سیاست کے بجائے اپنی ٹیموں کی تیاری پر توجہ دی جائے۔

یہ بات گذشتہ روز کہی گئی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوارن ناصر الخاطر نے اگر کسی ٹی کی طرف سے ملک کے اندر امیگرنٹس سے متعلق قوانین کو تنقید کا نشانہ بنایا تو اس معاملے کو نسل پرستانہ سمجھا جائے گا۔

خلیجی ملک قطر میں فٹ بال کا ورلڈ کپ اگلے ماہ بیس تاریخ سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ یہ مشرق وسطیٰ کے کسی ملک میں پہلا موقع ہے کہ اسے ورلڈ کپ کی میزبانی کا موقع ملا رہا ہے۔

ناصر الخاطر نے کہا 'یہ بارہ سال کے سفر کا ثمر ہے کہ قطر کو فٹ بال کی بین الاقوامی گورننگ باڈی فیفا نے ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے ووٹ قطر کے حق میں دیا ہے۔ لیکن مغربی ملکوں کا ایک گروپ بشمول انگلینڈ اور ویلز نے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے وقت کو تارکین وطن کے امور پر تنقید کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔'

انہوں نے کہا 'بہت سے ملک جو اس طرح کی بات کرتے ہیں کارکنوں کی بہبود کے معاملے کو نہیں جانتے مگر تنقید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ قطر نے معاوضے کے لیے فنڈنگ کم رکھی ہے۔ لیکن یہ لوگ اس شعبے کے ماہر نہیں ہیں۔'

ورلڈ کپ کے سربراہ نے مزید کہا ' میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ لوگ اپنے آپ کو اس بات کا پابند سجمھتے ہیں کہ یہ باتیں کریں۔ حالانکہ انہیں قطر کے بارے میں کچھ جاننے اور مزید پڑھنے کی ضرورت ہے۔'

واضح رہے 'یو ای ایف اے' کے نام سے قائم ورکنگ گروپ نے بدھ کے روز سوئیٹزر لینڈ میں فیفا کے ہیڈ کوارٹرز میں قطری مزدوروں کے حقوق پر بات کی ہے۔ اس بارے میں ناصر الخاطر نے کہا اس معاملے کو ہمیں متعلقہ ماہرین پر چھوڑ دینا چاہیے اور فٹ بال کی انتظامیہ کو اپنی ٹیموں پر توجہ دینی چاہیے۔'

ناصر الخاطر نے اپنے انٹرویو میں ورلڈ کپ دیکھنے آنے والوں کے لیے شراب نوشی اور خواتین کے ساتھ اختلاط و دیگر معاملات کے بارے میں ایک بار پھر کہا ہے کہ قطر بہت کھلا ملک ہے اور تماشائیوں کو قطر میں انجوائے کرنے کا ہر موقع ملے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں