یمن میں امن کی کوششں جاری رکھیں گے: سعودی وزیر دفاع کی یمنی ہم منصب سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کو یمن کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل محسن محمد الداعري سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون اور اقوام متحدہ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے یمنی عوام کی تکالیف کو دور کرنے اور یمن میں ممکنہ تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مستقبل کے اقدامات پر بھی گفتگو کی ۔

عزت مآب وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی عرب یمن کی حکومت اور عوام کی حمایت اور یمنی بحران کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو آگے بڑھائے گا۔ یمن میں امن اور استحکام کے لئے سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں