سعودی خاتون ڈاکٹر الشمری عالمی ادارہ برائے ڈینٹل ریسرچ کی صدر بن گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی خاتون ڈاکٹر دیما الشمری عالمی ادارہ برائے ڈینٹل ریسرچ کی صدر بن گئیں۔ ڈاکٹر الشمری نے یونیورسٹی کی طالبہ ہونے سے لیکر اپنی اس پوزیشن تک پہنچنے میں مجھے میرے والد صاحب کی حوصلہ افزائی اور تعاون حاصل رہا۔

ڈاکٹرالشمری نے کہا الاخباریہ چینل کے مبصر سے بات کرتے ہوئے کہا میں اپنے والد کے ساتھ مختلف کانفرنسوں میں شریک ہوتی تھی۔ اس وقت والد اس امید کا اظہار کرتے تھے کہ مستقبل میں ایک دن میں خود اس طرح کی کانفرنس کا انعقاد کروں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ میں اور مختلف یونیورسٹیوں اور صحت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والا میرا گروپ سب سے بڑی علاقائی ڈینٹل کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا یہ عالمی کانفرنس دسمبر میں شروع ہو گی جس میں نہ صرف شمالی افریقہ بلکہ پورے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ممالک کی بھی شرکت ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں