شُتُر بانی کی ترقی کیلئے سعودی کیمل کلب اور بزنس چیمبر میں سرمایہ کاری کا معاہدہ

سعودی عرب میں اونٹ پالنے کے شعبہ کو ترقی دینے کیلئے مشترکہ منصوبوں پر کام کیا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی کیمل کلب نے شُتُر بانی کے شعبے کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ریاض چیمبر کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ کر لیا ہے۔

معاہدے کا مقصد اونٹ پالنے کے شعبہ سے متعلق شعبوں میں مشترکہ اہداف حاصل کرنا ہے۔ اسی طرح اونٹوں کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق عالمی کانفرنسز کا انعقاد کر کے بھی مقاصد حاصل کئے جائیں گے۔

سعودی کیمل کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئر بندر القحطانی اور ریاض چیمبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے وائس چیئرمین نائف الراجحی کی موجودگی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ سعودی عرب کے ’’وژن 2030‘‘ کے مقاصد کو بھی پورا کرتا ہے۔ اس وژن کے تحت مملکت کے ورثے اور ثقافت کو دنیا میں متعارف کراتے ہوئے مختلف اقتصادی، سماجی اور ثقافتی شعبوں میں قومی ترقی کے عمل کو تیز کیا جانا ہے۔

شتر بانی معاہدے پر دستخط کے بعد کیمل کلب اور چیمبر کے نمائندے
شتر بانی معاہدے پر دستخط کے بعد کیمل کلب اور چیمبر کے نمائندے

معاہدے پر بین الاقوامی کیمل انجمن کے قائم مقام سیکرٹری جنرل خالد بن دغیم العجمی اور ریاض چیمبر کے سیکرٹری جنرل ناصر ابو حامد نے دستخط کیے۔ میمورنڈم کے مطابق کلب اور چیمبر اونٹوں کے شعبے کی دیکھ بھال اور ترقی، اس سے متعلق سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے، اس شعبہ کو ترقی دینے اور مقامی ورثے کے طور پر اونٹوں میں دلچسپی کو مستحکم کرنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں