سعودی قیادت کی عراق کے نو منتخب صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے الگ الگ پیغامات میں عراقی صدر عبداللطیف جمال رشید کو عراق کا صدر منتخب ہونے اور عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔

شاہ سلمان نے مملکت اور عراق کے درمیان ممتاز تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں تمام شعبوں میں مضبوط اور ترقی دینے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں پر زور دیا۔

ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی عراقی صدر کو ان کے عہدہ سنھبالنے پرمبارک باد پیش کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے جمعرات کی شام عبداللطیف رشید کو ووٹنگ کے دو ادوار کے بعد صدر منتخب کیا۔ نو منتخب صدر کا سبکدوش ہونے والے صدر برھم صالح کے ساتھ مقابلہ تھا۔ عراق میں صدارتی انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

اس عہدے کے لیے تین شخصیات میں مقابلہ تھا۔ جن میں سے پہلا نام موجودہ صدر برہم صالح، کردستان کی پیٹریاٹک یونین کے باضابطہ امیدوار اور 78 سالہ سابق وزیر عبداللطیف رشید پیٹریاٹک یونین کے رہنما اوراور صدارتی امیدوار تھے۔ مقابلے میں تیسری شخصیت کردستان کے علاقے میں وزیر داخلہ ریبر احمد تھے جب کہ ایک امیدوار نے صدارتی مقابلے کی دوڑ سے دست برداری کا اعلان کردی تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں