اسرائیلی فوج نے لبنان کی سمندری سرحد عبور کرنے کی تردید کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اس کی فورسزنے لبنان کی سمندری سرحد عبور نہیں کی ہے۔

قبل ازیں لبنانی فوج نے کہا تھا کہ اسرائیلی گن بوٹس نے ہفتے کے روز دونوں ممالک کی سرحد کے قریب راس ناقورہ کے بالمقابل علاقے میں کئی مرتبہ لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

لبنان اوراسرائیل نے گذشتہ ہفتے ہی اپنی سمندری حدود اوراپنے اپنے بحری حقوق طے کرنے کے معاہدے کی منظوری کا عندیہ دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں