جمہوریہ جنوبی افریقا کے صدر کا دورہ سعودی عرب، ولی عہد سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جمہوریہ جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوزا نے سعودی عرب کے دورے کے دوران جدہ کے پیس پیلس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دنوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے علاوہ باہمی تعاون کی کئی یاداشتوں اور معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔

ملاقات میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جنوبی افریقہ کے صدر طویل بات چیت میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کی بھی منظوری دی۔

ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبد العزیز، وزیر داخلہ اور شوریٰ کے رکن شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف، وزیر برائے نیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان بن عبدالله، وزیر سیاحت أحمد بن عقيل الخطيب،وزير برائے سرمایہ کاری انجینیر خالد بن عبدالعزيز الفالح، ووزيرصنعت معدنی وسائل بندر بن إبراهيم الخريف، سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کےگورنر ياسر بن عثمان الرميان، شاہی دربار کے مشیرأحمد قطان اور جنوبی افریقا میں خادم حرمین شریفین کے سفیرنے شرکت کی۔

جنوبی افریقا کے صدر کے ساتھ آنے والے وفد میں خاتون وزیر برائےتعاون وعالمی تعلقات ڈاکٹر نالید باندور، جنوبی افریقا کے سعودی عرب میں سفیر موجوبو ماگابی، وزیرزراعت ، اراضی اور دیہی ترقی ثوکودیدیزا، وزیر صنعت وتجارت ابراہیم پٹیل، وزیر مواصلات فیکیلی مبالولا، وزیر توانائی اور معدنی وسائل گویڈی مانٹاچ، وزیر دفاع تھانڈی مودیسی اور صدر کے مشیر خاص ڈاکٹر بیگانی شوکی نے شرکت کی۔

تفصیلی ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کی قیادت نے دو طرفہ تعاون کے کئی منصوبوں، معاہدوں اور یاداشتوں کی بھی منظوری دی۔

سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ ا ور جنوبی افریقا کے محکمہ اطلاعات کے درمیان ابلاغی امور سے متعلق تعاون کے ایک معاہدے کی منظوری دی گئی۔ اس معاہدے پر سعودی عرب کی طرف سے نیشنل براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے سربراہ ڈاکٹر ماجد بن عبد اللہ القصبی اور جنوبی افریقا کے وزیر صنعت وتجارت ابراہیم پٹیل نے دستخط کیے۔ دونوں ملکوں نے سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون، صنعتی اور تجارتی شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے معاہدوں کی منظوری دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں