ونٹر ونڈرلینڈ: سعودیہ میں تفریحی فیسٹول ’’ ریاض سیزن‘‘ میں سب سے بڑا سکیٹنگ رنک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں 21 اکتوبر سے تفریحی فیسٹول ’’ ریاض سیزن 2022‘‘ شروع ہو رہا ہے۔ ریاض میں ہونے والے اس سیزن کو سسپنس اور جدیدیت کے آمیزے نے ممتاز کردیا ہے۔

جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی الشیخ نے بتایا کہ اس سال ریاض سیزن میں سکیٹنگ رنک ونٹر ونڈر لینڈ ریجن واپس آ رہا ہے۔ یہ خطے میں سب سے بڑا سکیٹنگ رنک ہے اور اس میں 5 نئے کھیل شامل کئے گئے ہیں۔ یہ علاقہ ریاض سیزن کے تفریحی علاقوں میں سب سے ممتاز ہوگا۔

الشیخ ترکی نے بتایا کہ "ونٹر ونڈر لینڈ" کے علاقے میں 80 سے زیادہ گیمز ہوں گی اور یہ ہر عمر کے لیے ایک انوکھا تجربہ ثابت ہوگا۔ اس میں بچوں کے لیے 18 سے زیادہ کھیل اور متعدد تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔

ریاض سیزن میں اس مرتبہ ’’ فین فیسٹول‘‘پہلی مرتبہ آ رہا ہے۔ اس حصہ میں ورلڈ کپ کے میچوں کو دکھانے کے لیے 8 بڑی سکرینیں نصب کی گئی ہیں میچ دیکھنے کیلئے 20,000 شائقین کی گنجائش ہے۔ اس میں کھلاڑی میراڈونا کے لیے ایک عالمی نمائش رکھی گئی ہے۔ انگلش نیو کیسل کلب کیلئے ایک اور نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ عالمی کھیلوں کے برانڈز موجود ہیں۔ ہر عمر کے افراد لیے ورچوئل ٹیکنالوجیز پر مبنی تفریحات پیش کی گئی ہیں۔

ریاض سیزن میں ’’السویدی پارک‘‘ میں 7 ملکوں کی ثقافتوں کی نمائندگی کرنے والے تفریحی کھیل پیش کئے گئے ہیں۔ ان میں رومنگ شوز، مختلف انٹرایکٹو تجربات، بچوں، بڑوں اور فیملیز کیلئے مختلف سرگرمیاں شامل ہیں۔

ریاض سیزن 2022 کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں سسپنس اور جدیدیت کے آمیزے کو پیش کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں