بائیڈن ایران میں افراتفری اور دہشت گردی کو ہوا دے رہے: رئیسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ’’ارنا‘‘ نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اتوار کو کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن ایران میں "افراتفری، دہشت گردی اور تباہی" کو ہوا دے رہے ہیں۔

اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے بائیڈن کی جانب سے مظاہروں کی حمایت کے اعلان کو ’’ریاست کے معاملات میں مداخلت‘‘ قرار دیا تھا۔ایرانی ترجمان وزارت خارجہ نے کہا امریکہ کے صدر نے کل بار بار مداخلت کرنے والے بیانات کے ذریعے ایران میں بدامنی کی حمایت کی ہے۔ چونکہ ان کے پاس قابل اعتماد مشیر نہیں ہیں اور ان کی یادداشت اچھی نہیں ہے۔ میں بائیڈن کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایران اتنا مضبوط اور ثابت قدم ہے کہ وہ آپ کی سخت سزاؤں اور مضحکہ خیز دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ گندے پانیوں میں مچھلیاں پکڑنے کے عادی ہیں، لیکن یاد رکھیں، یہ ایران ہے، جو قابل فخر مردوں اور عورتوں کی سرزمین ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حجاب نہ کرنے پر مہسا امینی کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور پھر حراست میں موت کے بغد ایران میں کئی مسائل پر غصے کی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد شخصی آزادیوں پر پابندیاں اور خواتین کے لباس سے متعلق سخت قوانین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اتوار کے روز ٹویٹ میں کہا کہ ایران ہمارے ناحق حراست میں لیے گئے شہریوں کی حفاظت کا مکمل ذمہ دار ہے۔ ان قیدیوں کو فوری رہا کیا جانا چاہیے۔

ہفتے کے روز تہران کی ایون جیل میں آگ لگ گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں