سعودی شہر تبوک میں 3.38 شدت کا زلزلہ

زلزلہ خلیج عقبہ سے آنے والے ٹیکٹونک دباؤ کی وجہ سے آیا: جیولوجیکل سروے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں تبوک میں شدید زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ سعودی عرب کے جیولوجیکل سروے نے اشارہ کیا ہے کہ اتوار کو شمالی سعودی عرب کے شہر تبوک میں 3.38 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی جیولوجیکل سروے کے سرکاری ترجمان طارق ابا الخیل نے بتایا کہ 16 اکتوبر 2022 اتوار کی شام 10 بج کر 46 منٹ پر زلزلہ آیا۔ ریکٹر سکیل پر 3.38 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلہ کا مرکز تبوک سے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں 19.37 کلومیٹر کی گہرائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ زلزلہ خلیج عقبہ اور شمالی بحیرہ احمر سے آنے والے ٹیکٹونک دباؤ کی وجہ سے آیا تھا جس کی وجہ سے خطے میں موجود کچھ پرانے فالٹس دوبارہ فعال ہو گئے تھے۔

انہوں نے شہریوں اور مکینوں کو یقین دلایا کہ زلزلہ کی شدت کے لحاظ سے کمزور سمجھا جاتا ہے اور یہ خطرناک نہیں ہے۔ زلزلہ کے بعد کوئی آفٹر شاکس ریکارڈ نہیں کئے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں