سعودی عرب میں ’ھیا‘ فین ٹکٹ کے حامل افراد کے لیے فری ’ای ویزا‘ سروس کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے قطرمیں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے آنے والےایسے شائقین جن کے پاس ’ھیا‘ فین ٹکٹ موجود ہے کے لیے مملکت میں داخلے کی ایک نئی سہولت فراہم کی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ’ھیا‘ کے حامل ٹکٹ ہولڈرز کومملکت میں داخل ہونے کے لیے مفت الیکٹرانک ویزہ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے ایک الیکٹرانک سروس شروع کرنے کا اعلان کیا جو قطر 2022 ورلڈ کپ کے لیے (ھیا) فین کارڈ رکھنے والوں کو متحدہ ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے مملکت میں مفت داخلے کے لیے ویزا حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔

وزارت خارجہ نے ایک آن لائن لنک دیا ہے جس کلک کر کے الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے ویزا کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں