سال 2022 کی تیسری سہ ماہی، سعودیہ میں روزگار کے مواقع 14 فیصد بڑھ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب نے 2022 کی تیسری سہ ماہی روزگاری فراہمی کے حوالے سے 14 فیصد اضافہ کیا ہے۔ یہ بڑھوتری مینوفیکچرنگ، مارکیٹنگ ، سیلز اور سرمایہ کاری سمیت کئی شعبوں میں سامنے آئی ہے۔ سعودیہ میں ملازمتوں میں اس اضافے کا اظہار ایک تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

خلیج کے ممالک میں روزگار فراہمی میں سعودی عرب سب آسے آگے ، قطر دوسرے نمبر پر اور متحدہ عرب امارات تیسرے نمبر پر رہا ہے۔

خلیجی ممالک کے حوالے سے روزگاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ خلیجی ریاستوں میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں یہ اضافہ نئی سرمایہ کاریوں کے امکانات بڑھنے سے ہوا ہے۔ اس اضافے کی ایک اضافی وجہ قطر میں بیس نومبر سے شروع ہونے والا ورلڈ کپ بھی بنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بطور خاص ملازمتوں سے متعلق سرگرمی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سلسلے میں سافٹ وئیر انڈسٹری میں گیارہ فیصد اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے جبکہ سائبر سکیورٹی کے شعبے میں اضافہ سات فیصد ہوا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے کی ضرویات کے تحت کلاوڈ، ڈیجیٹل اور سائبر سے متعلق مہارتوں کی مانگ میں بھی تیزی آگئی ہے۔ مختلف منصوبوں کو مکمل کرنے کی خاطر تجربے کے حامل کنسلٹنٹس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

سی طرح تکنیکی سیل کے تجربے سے متعلق روزگار بھی بڑھے ہیں۔ سعودی عرب میں روزگار کے یہ مواقع دوسرے خلیجی ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ بڑھے ہیں۔ سعودی عرب کے بعد قطر اور اس کے بعد متحدہ عرب امارات میں روز گار کے مواقع بڑھے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں