قیدیوں کے تبادلے میں سعودی عرب کی کوششیں قابل تعریف ہیں‘‘

مملکت کی امداد یوکرین میں شہریوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے پر مرکوز ہے:پیٹرینکو اناتولی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں یوکرین کے سفیر پیٹرینکو اناتولی نے پیر کے روز کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں مملکت کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہم تمام جنگی قیدیوں کی بازیابی کے لیے اپنی کوششوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس حوالے سے سعودی قیادت کی کوششوں کو ہم بہت کامیاب سمجھتے ہیں۔

سعودی عرب میں یوکرین کے سفیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی کوششیں جنگ کے خاتمے اور بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے میں معاون ہیں۔

اناتولی نے اضافی امداد فراہم کرنے کے سعودی قیادت کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سعودی امداد ان کے ملک میں شہریوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے پر مرکوز ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ثالثی کی بدولت روس نے مراکش، امریکہ، برطانیہ، سویڈن اور کروشیا کے 10 قیدیوں کو رہا کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں