سعودی عرب میں ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد ختم ہونے کے بعد 100 ریال جرمانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ٹریفک حکام نے انکشاف کیا ہے کہ میعاد ختم ہونے والے لائسنس میں تاخیر پر جرمانے کا حساب ہر سال یا اس کے کچھ حصے کے لیے 100 ریال کی رقم میں لیا جائے گا۔ یہ جرمانہ لائسنس کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے 60 دن کے بعد سے لاگو ہوگا۔

17 اکتوبر 2021 کو ختم ہونے والے کار لائسنس کی تجدید کے لیے جرمانے کا حساب لگانے کے بارے میں صارفین کی شکایت کے جواب میں محکمہ ٹریفک نے کہا کہ تاخیر کا جرمانہ ہر سال یا اس کے کچھ حصے کے لیے 100 ریال کی رقم میں لگایا جاتا ہے۔ لائسنس کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ کے ساٹھ دن بعد جرمانہ کی شرط عاید ہوجائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں