کویتی ولی عہد مجلس امہ کے اجلاس میں تلاوت قرآن پاک پر روپڑے:ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت میں مجلس امہ کے انتخابات کے بعد ایوان کے پہلے اجلاس کے موقعے پر ولی عہد الشیخ مشعل الاحمد الصباح تلاوت قرآن کریم پر رو پڑے۔

اجلاس شروع ہونے سے قبل ایک رکن پارلیمنٹ نے سورہ آل عمران کی آیت "ربنا لا تزغ قلوبنا بعد أن هديتنا" جیسے تلاوت کرنا شروع کی تو ولی عہد رو دیے۔ کویتی ولی عہد کی مجلس امہ کے اجلاس کے دوران تلاوت قرآن پاک پرورکنے کی ایک ویڈیو ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ کی گئی ہے۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ولی عہد نے کہا کہ مجلس امہ کے نو منتخب ارکان عوام کو جواب دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کی ذمہ داریاں ارکان پر عاید ہوتی ہیں۔ مجلس امہ اور حکمران خاندان کو قوم کی طرف سے تمام ذمہ داریاں قبول کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو فتہ وفساد کی طرف لے جانے والے عناصردور رہنا ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں