رواں سال میں 20 لاکھ عمرہ ویزے جاری،عمرہ ویزہ حاصل کرنے والوں میں پاکستان سر فہرست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ 1444ھ کے آغاز سے اب تک دنیا کے 176 ممالک میں عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کو 20 لاکھ سے زائد ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔

قومی کمیٹی برائے حج، عمرہ اور وزٹ ہانی العمیری نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ تقریباً 150 کمپنیاں اور عمرہ ادارے ہیں جو عازمین کو ان کی آمد سے لے کر روانگی تک بہترین خدمات فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین کی طرف سے عمرہ زائرین کو مناسک کی ادائی کے دوران آرام، سکون، سلامتی اور حفاظت سمیت انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا، عراق، ترکی، پاکستان، ملائیشیا، بھارت اور آذربائیجان جیسے ممالک میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سب سے ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔

ادھر صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے کہا ہے کہ موجودہ سال 1444ھ کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسجد حرام میں زائرین اور نمازیوں کی تعداد 30 ملین سے زیادہ ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے اور جانے کا شرف حاصل کرنے والوں کی تعداد 40 ملین سے زائد ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں