ریاض میں الیکٹرانک آنکولوجی پلیٹ فارم کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت صحت نے سعودی ٹیلی کام کمپنی (STC) کے ساتھ شراکت میں "صحہ" ورچوئل ہسپتال کی نمائندگی کرتے ہوئے ریاض میں "صحہ" ورچوئل ہسپتال کے ہیڈ کوارٹر میں آنکولوجی کے لیے الیکٹرانک پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد آنکولوجی کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے لیے ٹیومر کے کیسز کا قبل از وقت پتا لگنے اور اس کے معیاری علاج میں مدد ملے گی۔

یہ کام ڈاکٹروں اور معالجین کی ایک ماہرٹیم کے سپرد کیا گیا ہے جو جدید طریقہ علاج کو اپناتے ہوئے مریضوں کے علاج میں مدد کرے گی۔

وزارت صحت نے وضاحت کی کہ یہ پلیٹ فارم مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا پہلا پلیٹ فارم ہے۔ اس کی نگرانی مملکت کے ڈاکٹروں کے ایک گروپ کے ذریعے کی جاتی ہے جو متعدد طبی شعبوں کے ماہر ہیں۔ وہ ان سے منسلک صحت کے حکام کی طرف سے پیش کردہ ٹیومر کے معاملات پر بات کریں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ بھی اپنے تجربات شیئر کریںگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ پلیٹ فارم کے آغاز کا وقت اکتوبر کے مہینے میں ہوا ہے۔ یہ مہینا ہرسال چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے وقف کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں