سعودیہ کے ایک کنسرٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کا خواب پورا ہو رہا: گلوکارہ ھیفا وھبی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

معروف لبنانی گلوکارہ ھیفا وھبی پہلی مرتبہ 28 اکتوبر کو سعودی عرب میں جاری تفریحی فیسٹول ’’ ریاض سیزن‘‘ کے ایک کنسرٹ میں پرفارمنس کے لئے بلائی جاری ہیں۔ گلوکارہ و اداکارہ نے ھیفا وھبی نے کہا "میں بہت خوش ہوں کیونکہ میرا خواب پورا ہوا ہے اور میں ریاض میں سعودی سامعین سے پہلی بار مل رہی ہوں ۔" اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انہوں نے کہا ریاض سیزن کے کنسرٹس میں ایک سٹیج پر اپنی ہم وطن إليسا کے ساتھ۔

"میں کتہی ہوں کہ میں آپ کو بھول گئی ہوں " البم کی مالکہ نے سعودی عرب میں تفریح کے لیے جنرل اتھارٹی کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ایک ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا "آپ کے خیالات اور کوششوں کے لیے شکریہ، عزت ماٰب ترکی الشیخ ، ریاض سیزن عالمی سطح پر ایک شاندار تقریب ہے جو تصور سے بھی باہر ہے۔

دریں اثنا ھیفا کے سامعین نے ریاض کنسرٹ 2022 میں پہلی مرتبہ ان کی شرکت پر سوشل میڈیا پر اظہار خیال کیا۔ سعودی عرب میں سرچ انجن گوگل پر ھیفا کا نام سرفہرست آگیا۔ ٹوئٹر پر ’’ٹرینڈ‘‘ کے نام سے ھیش ٹیگ جاری کیا گیا۔

گلوکارہ الیسا بھی پرجوش

دوسری طرف الیسا نے بھی ترکی الشیخ کے ٹویٹ پر تبصرہ کیا اور جواب دیا کہ ہم تیار اور پرجوش ہیں۔ اے رب ریاض سیزن کو ہمارے موافق کردے۔ اس سیزن کی روشنی اور تخلیقی صلاحیت ریاض کے دل سے پوری دنیا تک پہنچتی ہے۔

الشیخ ترکی نے دنوں معروف فنکاروں کے کنسرٹ میں آنے کا اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ

ایک بہت بڑی پارٹی آپ کا انتظار کر رہی ہے، سٹار الیسا اور سٹار ھیفا وھبی 28 اکتوبر کو ریاض سٹی بلیووارڈ کے محمد عبدو ایرینا تھیٹر میں اکٹھی پرفارمنس کریں گی۔

ٹویٹر پر "روٹانا" کنسرٹس کے آفیشل اکاؤنٹ نے دونوں فنکاراؤں کے کنسرٹ کا اعلان کیا اور کہا ہمارا تھیٹر سنسنی کی ملکہ الیسا اور مقبول سٹار ھیفا وھبی کو پہلی مرتبہ تصورات میں نہیں حقیقت میں اکٹھا کر رہا ہے۔

اب دیکھیں گے کہ کون ہوگا جو ریاض سیزن میں نہیں ہوگا، ہم ٹکٹ جاری کرنے کا جلد اعلان کریں گے۔

ریاض سیزن کا 21 اکتوبر سے آغاز

ریاض سیزن 2022 کا آغاز 21 اکتوبر سے ایک بین الاقوامی کنسرٹ کے ساتھ ہو رہا ہے۔ اس کنسرٹ کو "تخیل سے بالاتر " کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس کنسرٹ میں Cirque du Soleil کا ایک شو بھی شامل ہے۔ نئے سیزن میں 15 ریجنز شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں