آخری پرواز، سعودی پائلٹ کو الوداع کرنے کے رقت آمیز کرنے لمحات

پائلٹ نے 22 ہزار گھنٹے فضاؤں میں گزارے، ہیش ٹیگ ’’ شکریہ کیپٹن جمال‘‘ کا بھی استعمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

30 سال طیاروں کو اڑانے کے بعد سعودی پائلٹ کی ریٹائرمنٹ پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ پائلٹ کی آخری پرواز کے وقت ان کو الوداعی لمحات نے سعودی شہریوں کو بھی غمزدہ کردیا۔ سعودی ایئر لائنز ’’ طیران ناس‘‘ نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں پائلٹ کیپٹن جمال المھنی کو الوداعی اور آخری پرواز کے مناظر دکھائے گئے۔ جدہ سے ریاض کی اس پرواز میں پائلٹ نے مسافروں کے ساتھ بھی اظہار خیال کیا۔ سعودی شہریوں نے امید اور مضبوط جذبات کے ساتھ ان مناظر کو دیکھا۔

پائلٹ جمال المھنی ویڈیو کلپ میں اپنے کیریئر کی عکاسی کرتے ہوئے نظر آئے ۔ جمال نے ہوا بازی کے شعبے میں 30 سال سے زیادہ کا عرصہ گزارا۔ جس میں ایئر لائنز ’’ طیران ناس‘‘ کے ساتھ ان کے 12 سال بھی شامل ہیں۔ انہوں نے پروازوں کے دوران 22 ہزار سے زیادہ گھنٹے ہواؤں میں گزارے۔

ویڈیو کے دوران جدہ سے دارالحکومت ریاض جانے والی پرواز کے دوران پائلٹ حیران رہ گیا جب اس کو آخری پرواز پر زبردست طریقے سے الوداع کیا گیا۔ دوران پرواز کیپٹن کو تالیوں کی گونج میں مناسب جشن کے الفاظ کے ساتھ الوداع کیا گیا۔ مسافروں کی خوشی، ان کی دعائیں اور چھونے والے الوداعی لمحات دیکھنے میں آئے۔ ’’ طیران ناس‘‘ نے پائلٹ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں شکریہ اور تعریفی کلمات سے نوازا۔

کلپ کا اختتام کپتان کی شرٹ پر وفاداری، شکریہ اور تشکر کے الفاظ لکھ کر ہوا۔ ٹویٹ کرنے والوں نے ہیش ٹیگ

"شکریہ کیپٹن جمال" پر بھی پائلٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں