سعودی مارکیٹ اتھارٹی:آرڈربک اوررکنیت میں حصص مختص کرنے کی ہدایات میں ترمیم کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی کی کونسل نے سٹاک مارکیٹ میں آرڈر بک بنانے اور ابتدائی سبسکرپشننز میں حصص مختص کرنے کی ہدایات میں ترامیم کی منظوری دے دی ۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہوگا۔

نمایاں ترین ترامیم میں مالیاتی مشیر کے کردار کا بیان، جاری کنندہ کے ساتھ مل کر عوامی فنڈز میں مختص کی جانے والی پیشکش کے فیصد کا تعین کرنا شامل ہے۔ بشرطیکہ اتھارٹی اس فیصد کو منظور کرلے اور یہ اس صورت میں ہو کہ مختص کردہ فیصد کے لیے عوامی فنڈز سے کوریج ناکافی ہو تو مختص کردہ فیصد کو اس حد کے اندر تک کم کر دیا جائے گا جس کو کوریج فراہم کی گئی ہے۔

یہ ترامیم انفرادی سرمایہ کاروں کے لیے مختص تناسب کو مقرر کرنے کے فریم ورک کے اندر آتی ہیں۔ چاہے یہ سرمایہ کاری براہ راست ہو یا عوامی فنڈز میں یونٹس رکھنے والے افراد کے ذریعے بالواسطہ طور پر ہو۔

ترامیم میں مالیاتی مشیر کو یہ اختیار دینا بھی شامل ہے کہ وہ آرڈر بک بنانے کے عمل میں حصہ لینے والے زمروں کا تعین کرسکے۔ یہ وہ زمرہ جات ہوں گے جن کو ہدایات میں بیان کیا گیا ہوگا۔ اور یہ شرط بھی ہے کہ ان زمروں میں پبلک فنڈز بھی شامل ہوں۔

آرڈر بک بنانے کے عمل کی کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے اور قیمتوں کے تعین کی پیشکش میں کارکردگی کی اعلیٰ ترین سطح کو حاصل کرنے کے لیے ، اسی طرح مالیاتی مارکیٹ کے اداروں کی جانب سے اپنی ڈیوٹی کے فریم ورک میں رہ کر، مارکیٹ کے طرز عمل کے معیارات کی پاسداری کرتے ہوئے مستعدی اور احتیاط کے ساتھ کام کرنے کو یقینی بنانے کیلئے ترامیم میں مالیاتی مشیر کی ڈیوٹی پر زور دیا گیا ہے۔

مالیاتی مشیر کی ڈیوٹی میں شامل ہوگا کہ وہ بک آرڈر بنانے کیلئے ضروری انتظامات اور طریقہ کار طے کرکے شرکت کی درخواستیں وصول کرے، درخواستوں کی درستی یقینی بنائے۔ شرکت کرنے والے اداروں میں مالی سالوینسی کی دستیابی یقینی بنائے اور شرکت کی درخواستوں کو رجسٹر کرنے سے پہلے ان کی اہلیت کی تصدیق کرے۔

ہدایات میں ترامیم اتھارٹی کی ان کوششوں کے تسلسل کے طور پر سامنے آئیں جن کا مقصد آرڈر بک کی تیاری کے عمل کو منظم کرنا اور ابتدائی سبسکرپشنز میں حصص مختص کرنا اور عالمی منڈیوں میں بہترین طریقوں کا جائزہ لینا ہے۔

اتھارٹی نے تیس کیلنڈر دنوں کے لیے عوام کی رائے حاصل کرنے کے لیے آرڈر بک بنانے اور ابتدائی سبسکرپشنز میں حصص مختص کرنے کی ہدایات میں ترامیم کا مسودہ شائع کیا تھا۔ عوامی رائے کی مدت کا اختتام 14 اپریل 2022 کو ہو گیا تھا۔

اتھارٹی نے حتمی ترامیم سے قبل اس حوالے سے تمام توجہ طلب آراء اور مشاہدات کو مدنظر رکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں