ہالینڈ کے سفیرکے میڈیا کی آزادی بارے تبصرے پر اردن اور امارات کا احتجاج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن نے ہالینڈ کے سفیر کی طرف سے میڈیا کی آزادی کے بارے میں تبصرے کو مسترد کردیا ہے۔ اردنی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں بیان جاری کیا ہے جس میں ڈچ سفیر کے تبصرے کو رد کیا گیا۔

اردن کے طرف سے جاری کیے گئے بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ ہالینڈ کے سفیر نے ایسی درخواست میں مداخلت کی ہے جو بروڈکاسٹ کے لائسنس کے بارے میں ہو اور ابھی زیر غور ہے۔ حتی کہ درخواست گزار نہ ہالینڈ کا شہری ہے اور نہ ہی اردن کا۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ براڈکاسٹنگ لائسنس کے لیے درخواست کو قانون و قواعد کے مطابق اور پوری شفافیت کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

وزارت کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ اردن اس طرح کے ہر موضوع پر بات کرنے لیے تیار ہے لیکن ضروری ہے کہ اس نوعیت کے معاملات سفارتی چینل سے ہی سامنے لائے جائیں۔ وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں ہالینڈ کے ساتھ اردن کے دیرینہ تعلقات کا بھی ذکر کیا ہے۔

دریں اثنا متحدہ عرب امارا ت کی خارجہ امور کی وزارت اور بین الاقوامی تعاون نے ہالینڈ کے سفیر کو طلب کیا ہے اور عرب معاملات میں مداخلت پر احتجاج کیا۔

رپورٹ کے مطابق امارات کی طرف سے ہالینڈ کے سفیر کی اردنی معاملاات میں مداخلت پر بھی ہالینڈ سے احتجاج کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں