ایک خوش قسمت دن: تمام عرب ملکوں میں کرونا سے موت یا انفیکشن کا کوئی کیس رپورٹ نہ ہوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

جمعہ 21 اکتوبر 2022 کا دن عربوں کے لیے ایک ایسا نایاب اور خوش قسمت دن تھا جس میں پورے عرب خطے میں کرونا سے کوئی موت یا انفیکشن کا کیس سامنے نہیں آیا۔

دسمبر 2019 میں چینی شہر یوہان سے رپورٹ ہونے کے بعد پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں کو موت کے گڑھے میں دھکیلنے والے کو رونا وائرس کے حوالے سے ایک انتہائی اطمینان بخش خبر بھی سامنے آگئی جب پورے عرب خطے میں کرونا کا کوئی نیا مریض رپورٹ نہیں ہوا۔

ہفتہ کے روز ویب گاہ ’’ ورلڈو میٹر‘‘ پر پیش اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ لگ بھگ تین سالوں کے عرصہ میں 21 اکتوبر والحد ایسا دن تھا جب کسی عرب ملک میں کرونا سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی اور نہ ہی کرونا نے کسی نئے شہری کو متاثر کیا۔

امریکہ میں ہیڈ کوارٹرز رکھنے والی ویب سائٹ دنیا کی تمام "کرونا" سرگرمیوں پر لمحہ بہ لمحہ رپورٹ کرتی ہے اور ہر ملک میں نئے کیسز اور اموات پر نظر رکھتی ہے۔ اس کا ڈیٹا امریکی ’’جانز ہاپکنز‘‘ یونیورسٹی کے نشر کردہ اعداد و شمار کے قریب ہوتا ہے۔

171 ہزار عربوں کی موت

عرب دنیا سے یہ وائرس آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے۔ اس وائرس نے دنیا میں 63 کروڑ 26 لاکھ اور 62 ہزار سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جن میں سے 65 لاکھ 81 ہزار افراد کو موت سے ہمکنار کردیا ہے۔ وائرس کی نذر ہونے والے ان افراد میں ایک لاکھ 71 ہزار عرب بھی شامل ہیں۔ ایک کروڑ 30 لاکھ عرب افراد اس مرض کا شکار ہوئے۔

کرونا نے عرب ملکوں کو کیسے متاثر کیا۔ اس حوالے سے نیچے دئیے گئے جدول میں اعداد و شمار کو ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ اعداد و شمار ویب سائٹ ورلڈو میٹر سے لئے گئے ہیں۔

الفاظ کے بغیر ٹیبل کی تصویر

جدول میں دکھایا گیا ہے کہ 19 عرب ممالک میں جمعہ کے روز "کرونا" کی صورت حال کیسی تھی ۔ یہ دن ایک نایاب دن تھا کہ اس میں کوئی موت ہوئی نہ کوئی نیا مریض سامنے آیا۔ مزید معلوم ہوتا ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 ملین سے زیادہ ہے۔ مریضوں کی تعداد 21 ہزار سے زائد ہے جن میں سے 864 کی حالت تشویشناک ہے۔

آج اتوار کے روز ورلڈو میٹر دیکھیں تو آپ جان جائیں گے کہ دنیا میں اب بھی ایک کروڑ 45 لاکھ 82 ہزار 732 افراد کرونا میں مبتلا ہیں ۔ جن میں سے 38 ہزار 568 کی حالت نازک ہے۔ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں بالترتیب امریکہ، بھارت، فرانس، جرمنی، برازیل، جنوبی کوریا، برطانیہ، اٹلی، جاپان اور روس شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں