موگادیشو بم دھماکے کے چھ زخمی علاج کے لیے سعودیہ منتقل

زخمیوں کے سعودیہ میں علاج کی ہدایات شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی تھیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صومالیہ میں ہوٹل بم دھماکے کے چھ زخمیوں کو علاج کے لیے دارالحکومت ریاض منتقل کر دیا گیا ہے۔ مملکت سعودیہ کی طرف سے ان زخمیوں کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔

ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صومالی دارالحکومت موگا دیشو کے ایک ہوٹل بم دھماکے کے زخمیوں کو سعودیہ میں علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے جاری کی گئی تھیں۔

جس کے بعد زخمیوں کو ہفتہ کے روز سعودی دارالحکومت لایا گیا ہے۔ ریاض ائیر پورٹ زخمیوں کی آمد کے وقت شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (کے ایس ریلف) کے نمائندے، سعودی وزارت صحت کے حکام اور طبی عملے ارکان کے ہمراہ صومالی سفیر بھی زخمیوں کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

سعودیہ میں صومالی سفیر سلیم ماو حاجی نے خادم حرمین شریفین کی طرف سے زخمیوں کے لیے علاج کی سہولیت فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے سعودی اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا اورکہا یہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات کااظہار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں