عمرہ ادائیگی کے لیے آنےوالوں کے چار انشورنس کیس سامنے آگئے ۔ سعودی وزارت حج و عمرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت حج و عمرہ کے پاس ایسے 4 کیسز آئے ہیں جنہیں انشورنس کا 'کور 'حاصل ہو سکتا ہے۔ یہ چاروں کیسز بیرون ملک سے آنے والوں کے متعلق ہیں اور ان کے لیے ممکنہ طور پر انشورنس سے فائدے کی صورت ملنے والی رقم 100000 سعودی ریال بنتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ کیسز کووڈ 19 کے حوالے سے ہیں اور ایمرجنسی ہیلتھ سے متعلق ہیں۔ انشورنس کا 'کور' حادثات اور اموات کے علاوہ ایمرجنسی ہیلتھ کیسز کے حوالے سے بھی ہے۔

حتیٰ کہ اس نوعیت کے کیس فلائٹس کے التوا اور منسوخی کی صورت میں بھی یہ انشورنس کے حامل لوگوں کے لیے مفید ہوں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ عمرہ انشورنس پالیسی ادائیگی عمرہ کے لیے آنے والوں کے لیے مینڈیٹری ہے۔ انشورنس فیس کی رقم ویزا فیس میں شامل ہے۔ اس سبب عمرے پر آنے والے کو انشورنس کا یہ کور حاصل ہوجاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں