اسرائیل کی خلاف معمول رات کے بجائے دن کے وقت شام میں بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کی وزارت دفاع کے مطابق 24 اکتوبر بہ روز پیر کی سہ پہر اسرائیلی فضائی حملوں میں دمشق کے آس پاس کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ تین دن میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا حملہ ہے۔

اسرائیلی جنگی طیارے شام میں دن کے وقت شاذ و نادر ہی حملے کرتے ہیں، بلکہ رات کے وقت اکثر حملے کرتے ہیں۔ ایسے مقامات کو نشانہ بناتے ہیں جہاں ایران یا لبنانی "حزب اللہ" کے وفادار جنگجو سرگرم ہیں۔

شام کے ایک فوجی ذریعے نے کہا کہ کل سہ پہر تقریباً 4 بجے اسرائیل نے شمالی فلسطینی علاقوں سے راکٹوں سے فضائی جارحیت کی، جس میں دمشق شہر کے آس پاس کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔"

ذرائع نے مزید کہا کہ ہمارے فضائی دفاع نے جارحیت کا جواب دیا اور میزائلوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ان میں سے کئی کو مار گرایا۔ اس کارروائی میں ایک فوجی زخمی ہوا جب کہ مادی نقصان بھی ہوا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’اےایف پی‘کے نمائندے اور شام کے سرکاری میڈیا نے دارالحکومت میں دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس جو زمین پر سرگرم کارکنوں کے وسیع نیٹ ورک رکھتی ہے نے اطلاع دی ہے کہ پیر کے روز اسرائیلی حملوں میں دیماس کے علاقے اور اس کے ارد گرد کے مغربی دیہی علاقوں میں ایرانی ملیشیا اور حکومتی فورسزکے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں