سعودی عرب میں ’’فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو‘‘ کانفرنس شروع، 6 ہزار افراد شریک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

عالمی سرمایہ کاری کے مستقبل پر بحث کرنے والے سب سے بڑے معاشی اقدام "فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو‘‘ کانفرنس کے چھٹے ایڈیشن کی سرگرمیاں منگل کو ریاض میں شروع ہوگئیں، کانفرنس میں مالیاتی اور سرمایہ کاری کے شعبے کے سیکڑوں سی ای اوز اور رہنماؤں کی شرکت تھی۔

کانفرنس کا نیا ایڈیشن "انسانیت میں سرمایہ کاری: ایک نئے ورلڈ آرڈر کا نفاذ" کے تھیم کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے ۔ کانفرنس کے تین دنوں کے دوران عالمی معیشت کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لیے دورحاضر کے انتہائی اہم مسائل پر توجہ دی جائے گی۔

چھٹے ایڈیشن میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 6000 ہے اور کانفرنس کے 180 سیشنز میں مقررین کی تعداد 500 تک پہنچ جائے گی۔ یہ سیشنز ایک ساتھ منعقد ہوں گے۔ تین دنوں میں 30 ورکشاپس اور 4 منی سمٹ بھی منعقد کیے جائیں گے۔ کانفرنس میں اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ان میں کامیابی کے لیے بجٹ، ایک غیر مساوی دنیا میں پائیداری، جغرافیائی اقتصادی عروج مساوات کے ساتھ، دنیا کو کورونا وبا سے پہلے جیسی حالت میں واپس لانے کیلئے عالمی رہنماؤں کو کیا کرنا ہوگا اور دنیا کو درپیش پیچیدہ اور غیر متوقع چیلنجز سے موضوعات شامل ہیں۔

پہلے دن کے سیشنز میں نوبل انعام یافتہ افراد کے ایک گروپ کی جانب سے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جو دنیا کی آبادی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔۔ دنیا بھر کے شہریوں کے لیے معیار زندگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کانفرنس کے پہلے دن کی سرگرمیاں "نسلوں کا تنازع" کے نعرے کے تحت منعقد کی جارہی ہیں۔

کانفرنس کے دوسرے دن کے ایجنڈے میں "نیو انرجی اکانومی" سمٹ شامل ہے۔ اس سمٹ میں سینئر مقررین کی شرکت سے نانس سیکٹر کی موجودہ صورتحال اور عالمی معیشت پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا جائے گا۔ جاپان جیسے کچھ ممالک کے پائیدار توانائی کی مالی اعانت میں کردار پر بھی بات کی جائے گی۔

کانفرنس کے تیسرے اور آخری دن کریپٹو کرنسیوں کے عروج اور افریقہ کے مستقبل کے بارے میں منی سمٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سمٹ میں چین اور ہانگ کانگ کے متعدد مقررین شرکت کریں گے۔ مشرق وسطی، ماحولیاتی اور سماجی حکمرانی کے مستقبل پر ایک سیشن تیسرے روز ہی منعقد ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں