شیراز میں درگاہ پر فائرنگ اور ہلاکتوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

داعش نے ایرانی شہر شیراز میں ایک درگاہ پر فائرنگ کر کے متعدد افراد کو ہلاک اور زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ درگاہ میں یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا ۔

سرکار کی طرف سے کی گئی تصدیق کے مطابق اس واقعے میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ داعش نے 20 افراد کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

داعش کی طرف سے ٹیلی گرام چینل کے ذریعے یہ قبول کیا گیا ہے کہ جنوبی ایران کے شہر شیراز میں درگاہ کو نشانہ داعش نے بنایا ہے۔

داعش کے مطابق اس کی فائرنگ سے 20 شیعہ مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے عبادت میں مصروف افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں