دو روز بین الاقوامی انٹرپینور کانفرنس میں 20 فلسطینی کاروباری شخصیات کی شرکت متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

فلسطین سے تعلق رکھنے والے اہم 'سٹارٹ اپس' یکم نومبر سے شروع ہونےوالی دو روزہ کانفرنس میں نمایاں ہوں گے۔ فلسطین سے بیس فلسطینی کاروباری حضرات انٹرنیشنل کانفرنس انٹرپینور شپ فلسطین' میں شرکت کی توقع۔

یہ کانفرنس پہلی بار دبئی میں منعقد کی جارہی ہے۔ اس میں سٹرٹیجک پارٹنر کے طور پر' ڈی آئی ایف سی فن ٹیک' شریک ہو گا۔ ایسا کم ہی ہوا ہے کہ فلسطین سے کاروباری حضرات اس طرح کے کسی پلیٹ فارم پر اس پر جوش طریقے سے آ رہے ہوں۔

چئیرمین عرب فلسطینی انویسٹ منٹ کمپنی (ایپک) طارق العقاد کا کہنا ہے کہ 'لازما فلسطینی کاروباری حضرات کی اس نمائندگی کے اثرات ان کی کمیونٹی اور پورے خطے پر بڑے مثبت ہوں گے۔ ' واضح رہے یہ 'انٹر نیشنل کانفرنس انٹر پینور شپ فلسطین' کا فوکس فن ٹیک، ایڈ ٹیک ، انشور ٹیک اور ہیلتھ ٹیک وغیرہ ایسی اہم موضوعات اور ضروریات پر ہو گا۔

اس کانفرنس کے ذریعے حقیقی پوٹینشل اور مختلف میدانوں میں فلسطینیوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع ہو گا۔ کانفرنس کے نتیجے میں فلسطینی کاروباری حضرات کو اماراتی کاروباری شخصیات و دیگر کی حمایت و تعاون بھی فراہم ہونے کا اضافی موقع ہو گا۔

'ابتکار فنڈ ' کے مینجنگ پارٹنر حبیب حزان پم اس بین الاقوامی کانفرنس کے ذریعے فلسطین کی چمک کو بڑھا سکین گے اور یہ بات ایک گیم چینجر ثابت ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں