سعودیہ میں معذور افراد کیلئے مختص جگہ پر پارک کی گئی 2 ہزار 629 گاڑیاں ضبط کرلی گئیں

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 500 سے 900 ریال کے درمیان جرمانے بھی کئے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے مختلف ٹریفک محکموں نے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی 2 ہزار 629 گاڑیاں ضبط کرلی ہیں۔ ان گاڑیوں کو معذور افراد کی سہولت کیلئے مختص کئے گئے مقامات پر پارک کردیا گیا تھا۔ ان مخصوص مقامات پر گاڑیوں کے پارکنگ معذور افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے معذور افراد کے لیے پارکنگ کی جگہوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فیلڈ مہم شروع کی ہے، یہ کارروائیاں اسی مہم کے تحت انجام دی گئی ہیں۔ جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے عام شہریوں سے تعاون کرنے اور ٹریفک نظام میں موجود ضوابط کی پابندی کرنے کی اپیل کی ہے۔

خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے لیے مختص جگہوں پر پارکنگ کی خلاف ورزی کا تذکرہ خلاف ورزیوں کے جدول نمبر 4 میں کیا گیا ہے ۔ کیونکہ معذور افراد کے لیے پارکنگ کی جگہوں پر اس اجازت شدہ زمرے کے علاوہ کسی اور کی طرف سے پارکنگ کرنا ٹریفک کی خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں