سعودی عرب میں سب سے بڑے ڈرائیونگ اسکول کا عن قریب افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مکہ مکرمہ میں سعودی عرب کے سب سے بڑے ڈرائیونگ سکول کے قیام کے لیے الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے جو جلد ہی مملکت میں اپنے دروازے کھول دے گا۔

مکہ مکرمہ میں ایڈوائزرز میں ڈرائیونگ سکولوں کے نگران انجینیر رامی یغمور نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب میں سب سے بڑے ڈرائیونگ سکول کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد جلد ہی اس کا افتتاح ہو گا۔

دو لاکھ مربع میٹر

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ مکہ المکرمہ میں 200,000 مربع میٹر سے زائد رقبے پر جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں شروع کیا گیا ہے جسے 8 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اسکول مملکت کے مختلف علاقوں میں ڈرائیونگ اسکولوں کی سطح پراپنی نوعیت کا پہلا اسکول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں ایک ہی وقت میں 200 سے زیادہ تربیتی گاڑیاں موجود ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مقصد محفوظ ڈرائیونگ سکھانے کے لیے بین الاقوامی معیارات اور ہدایات کے مطابق تعلیمی اور تربیتی ماحول بنانا ہے۔ اسکول میں گاڑیوں کی پیشہ ورانہ ڈرائیونگ کی تربیت شامل ہے جس کے لیے خصوصی مہارتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں پر ایمبولینس، پولیس اور فائر فائٹنگ، ٹیکسیوں، موٹر سائیکلوں، بسوں اور بھاری اور ہلکی نقل و حمل کے علاوہ خصوصی ٹریننگ ٹریک کے ذریعے ٹریننگ دی جائے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈائریکٹوریٹ کا مقصد ٹرینی کو محفوظ ڈرائیونگ کی مہارتیں فراہم کرنا اور سڑک کے خطرات سے متعلق ڈرائیوروں میں آگاہی کی سطح کو بڑھانا ہے، ایک وسیع تربیتی نصاب اور ایک تشخیصی نظام کے ذریعے نظریاتی اور عملی عناصر کی شکل میں ٹریفک سیفٹی کے معیارات کے مطابق تربیت کی فراہمی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں