شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے عراقی وزیر اعظم کو مبارکباد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم حرمین شریفین اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عراق کے نو منتخب وزیر اعظم محمد الشیعہ السوڈانی کو الگ الگ تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مبارک باد کے اپنے پیغام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے آپ کے بطور وزیر اعظم عراق اعتماد کا ووٹ لینے پر ہم خوش ہیں کہ اپ کو مبارکباد بھیج رہے ہیں۔

ہماری مخلصانہ مبارکباد اور نیک تمنائیں قبول فرمائیں۔ ہم عراقی عوام کی بھی ترقی و خوشحالی اور کامیابیوں کےلیے دعا گو ہیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جو کہ سعودی عرب کے وزیر اعظم بھی ہیں نے عراق کے نومنتخب وزیر اعظم السوڈانی کوپارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد کا بھیجتے ہوئے کہا ہے۔ ہماری نیک تمنائیں اور مخلصانہ دعائیں آپ کے لیے ہیں۔

آپ کی کامیابی و ترقی کے ساتھ ساتھ آپ کے ہم عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی دعا گو ہیں۔ ہم آپ کی کامیابی چاہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں